اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران سے پاکستان کی حکومت اور عوام کا لگاؤ

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام، ایران سے خاص لگاؤ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۱۲
تاریخ اشاعت: 23:10 - April 04, 2018

ایران سے پاکستان کی حکومت اور عوام کا لگاؤمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ سید کمال خرازی نے پاکستان میں اپنے دروہ لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ صرف سیاسی اور حکومتی نہیں بلکہ ہمارے تعلقات نظریاتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگرچہ بعض اوقات بیرونی دباؤ کے نتیجے میں پاکستان اور ایران کے درمیان فاصلہ پیدا ہو جاتا ہے تاہم پاکستانی عوام ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا ایران کے ساتھ تعلق نظریاتی ہے۔

اعلی پاکستانی سیاسی رہنما نے مقبوضہ فلسطین کی حالیہ تشویشناک صورت حال اور مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ عالم اسلام کو چاہئے کہ ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف متحد ہو جائے۔

اس ملاقات میں سید کمال خرازی نے بھی دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات، مسئلہ افغانستان اور شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلی ایرانی سفارتکار جو کئی دنوں سے پاکستان کے دورے پر ہیں، اسلام آباد اور کراچی کے بعد اتوار کے روز لاہور کے دورے پر گئے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں