اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شکست کے باوجود داعش گروہ تخریبی توانائی رکھتا ہے، پوتن

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو سیکورٹی کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شکست کے باوجود داعش دہشت گرد گروہ کا مختلف ملکوں میں اثر و رسوخ باقی ہے اور اس کے عناصر دہشت گردانہ حملے کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۱۷
تاریخ اشاعت: 23:25 - April 04, 2018

شکست کے باوجود داعش گروہ تخریبی توانائی رکھتا ہے، پوتنمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کے روز انقرہ سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس ماسکو میں منعقدہ ساتویں سیکورٹی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

انھوں نے شام میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندانہ تمام امور بھی بڑا خطرہ ہیں۔

ولادیمیر پوتن نے دہشت گردی کو کنٹرول کرنے اور اس کے خلاف مہم میں کامیابیوں کو مضبوط بنانے کے لئے کثیر جانبہ تعاون سے متعلق اتفاق رائے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ بدھ کو شروع ہونے والی ماسکو کی دو روزہ سیکورٹی کانفرنس میں دنیا کے پچانوے ملکوں کے سات سو زائد فوجی و دفاعی حکام اور مختلف تنظیموں نیز اداروں کے اعلی حکام شریک ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں