اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ میں شدت

چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی جبکہ امریکا کی طرف سے ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد چین نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد اضافی ٹیکس عائد کر دیا جس سے امریکا کی 106 اشیا متاثر ہوں گی۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۳۴
تاریخ اشاعت: 20:45 - April 05, 2018

چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ میں شدتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکا کی جانب سے محصولات میں اضافے کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔ بیجنگ حکومت کے مطابق اس طرح امریکا سے درآمد کیا جانے والا سویا بین، گاڑیاں، گائے کے گوشت کے علاوہ طیارہ سازی اور کیمیائی صنعت میں استعمال ہونیوالے سامان پر25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس طرح 4 شعبوں کی 106 امریکی مصنوعات متاثر ہوں گی۔ ابھی گزشتہ روز ہی واشنگٹن نے مزید 1300چینی کمپنیوں پر اضافی محصولات عائد کیے تھے۔ امریکا میں تجارت کے نمائندہ ادارے یو ایس ٹی آر کے مطابق اس فہرست میں کیمیکل بنانے والوں سے لے کر الیکٹرونک آلات تیار کرنے والی چینی مصنوعات شامل ہیں۔ اس اقدام کی وجہ سے چینی درآمدات کو 50 ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یو ایس ٹی آر کے بقول اس دوران امریکی صارفین کے نقصان کو محدود رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بیجنگ نے امریکی اقدامات کا شدید جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں