اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر میں ہڑتال، پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر

کشمیر میں آج جمعہ کے روز بھی عام ہڑتال کی جا رہی ہے اس موقع پر تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے اور انٹر نیٹ سروس بند ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۵۰
تاریخ اشاعت: 16:32 - April 06, 2018

کشمیر میں ہڑتال، پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 18 نوجوانوں کی ہلاکت اور تاجر برادری کی اپیل پر آج عام ہڑتال ہے۔ اس موقع پر تمام کاروباری اور تجارتی مراکز، دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسرنہیں ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی کم ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

حریت کانفرنس کے رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کے مطابق فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں  پر فائرنگ اور بڑے پیمانے پر ہلاکتیں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے اس موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 18 کشمیری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ 200 کے قریب افراد کی آنکھوں کی بینائی پیلٹ گنوں کے ذریعے ہونے والی فائرنگ سے متاثر ہوئی۔

پیغام کا اختتام/ 

 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں