اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بیروت میں ملک سلمان کے بجائے فلسطینی لڑکی کے نام پر سڑک کا نام

لبنانی نوجوانوں نے بیروت میں اس سڑک کا نام مجاہد فلسطینی لڑکی عہد التمیمی کے نام پر رکھدیا ہے جس کا نام سعودی فرمانروا کے نام پر رکھا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۵۷
تاریخ اشاعت: 20:48 - April 06, 2018

بیروت میں ملک سلمان کے بجائے فلسطینی لڑکی کے نام پر سڑک کا ناممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بیروت سے موصولہ تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی نوجوانوں نے اس سڑک پر شارع عہدالتمیمی کا بورڈ لگادیا ہے جس کا نام بیروت کے میئر نے سعودی فرمانروا کے نام پر رکھا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی حکام کے دباؤ کے نتیجے میں دورہ ریاض میں لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کے عارضی استعفے کے اعلان کے بعد بیروت کے میئر نے اس شہر کے دو ساحلی علاقوں مینا الحصن اور زیتونہ کے درمیان واقع روڈ کا نام تبدیل کر کے ملک سلمان روڈ رکھ دیا تھا۔

بیروت کے میئر کے اس اقدام کی لبنانی عوام نے سخت مخالفت کی  ہے۔ اس سڑک کا نام سعودی فرمانروا کے نام پر رکھے جانے کی سوشل میڈیا پر بھی سخت مخالفت کی گئی ہے ۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں