اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان: وزارت دفاع اور داخلہ کی ویب سائٹس ہیک

ہندوستان میں وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی ویب سائٹس ہیک کرلی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۶۶
تاریخ اشاعت: 12:38 - April 07, 2018

ہندوستان: وزارت دفاع اور داخلہ کی ویب سائٹس ہیکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پہلے ہندوستان کی وزارت دفاع کی ویب سائٹ ہیک ہوئی اور اس کے بعد اس ملک کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ کو بھی ہیک کرلیا گیا۔ اس پورے معاملہ پر ہندوستانی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد ضروری کارروائی کی جارہی ہے، ویب سائٹ جلد ہی بحال کرلی جائے گی، مستقبل میں اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے، اس کے لئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں  گے۔

ہندوستانی میڈیا نے دعوی کیا کہ ویب سائٹ پر چین کی زبان کے حروف نظر آئے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ چین کے ہیکرز اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وزارت کے ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر ہماری گہری نظر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی ہندوستانی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا تھا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں