اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کا مقابلہ ایران کی دینی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے جنرل قاسم سلیمانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کا مقابلہ ایران کی دینی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اندرونی مشکلات پر قابو پانے کے لئے تلاش و کوشش ، فداکاری اور مجاہدت کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۸
تاریخ اشاعت: 12:36 - January 22, 2018

فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کا مقابلہ ایران کی دینی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے جنرل قاسم سلیمانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کا مقابلہ ایران کی دینی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اندرونی مشکلات پر قابو پانے کے لئے تلاش و کوشش ، فداکاری اور مجاہدت کی ضرورت ہے۔

جنرل سلیمانی نے کہا کہ اگر کسی نے میری تعریف کرتے ہوئے مجھے مالک اشتر سے تعبیر کیا اوراس بات پر مجھے یقین ہوگیا تو میں گر جاؤں گا اور ساقط ہوجاؤں گا لیکن اگر میں نے اس تعریف پر کوئی توجہ نہ دی اور خود کو ان عظیم ہستیوں کے سامنے حقیر سمجھا تو اللہ تعالی مجھے بزرگی عطا فرمائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اگر عوام کی بھر پور خدمت کی جائے تو پھر ہمارے خلاف دنیا کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی کیونکہ اس وقت ہمارے پاس 80 ملین سرباز موجودہوں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں