اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دہشت گردی کے خلاف ترکی کا افغانستان سے تعاون

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ افغان امن عمل میں شامل ہوجائیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۹۸
تاریخ اشاعت: 11:18 - April 09, 2018

دہشت گردی کے خلاف ترکی کا افغانستان سے تعاونمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، دورہ افغانستان کے موقع پر ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے طالبان سے افغان امن عمل میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ترکی کا افغانستان سے تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ترکی کا افغانستان سے تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا، انھوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ افغانستان بہت بڑا اقدام تھا، انھوں نے کہا کہ طالبان بھی امن عمل میں شریک ہو جائیں۔

ترکی نے افغان امن عمل کے لیے افغانستان ، ترکی اور پاکستان کے اجلاس کی تجویز دی ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں