اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فارمولہ ون کار ریلی پر بحرینی عوام کی مخالفت

بحرینی عوام نے ملک میں فارمولہ ون کار ریلی کے انعقاد کی مخالفت میں مظاہرہ اور اس مقابلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۰۰
تاریخ اشاعت: 22:34 - April 09, 2018

فارمولہ ون کار ریلی پر بحرینی عوام کی مخالفتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، منامہ پوسٹ نے خبردی ہے کہ مظاہرے کا سلوگن تھا کہ دہشت گرد آل خلیفہ حکومت کی فارمولہ ون کار ریلی کو منسوخ کی جائے۔

مظاہرے کی کال بحرین کی انقلابی تنظیموں نے دی تھی۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ جب تک ان کے قانونی اور جائز مطالبات پورے نہیں ہوجاتے وہ اپنی پرامن تحریک جاری رکھیں گے۔

اس درمیان خبروں میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی الدیہ کے علاقے میں بحرینی شہریوں نے یہ احتجاجی جلوس نکالا آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے ان پر حملہ کیا اور پورے علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل خلیفہ حکومت سے کہا کہ وہ سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوام کی پرامن تحریک جاری ہے۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں آزادی جمہوریت کا قیام اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں