اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تہران میں ایران کی نئی جوہری مصنوعات کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی موجودگی میں پیر کی صبح جوہری صنعت کے مختلف شعبوں میں تراسی نئی جوہری مصنوعات کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۱۰
تاریخ اشاعت: 23:21 - April 09, 2018

تہران میں ایران کی نئی جوہری مصنوعات کی رونمائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نو اپریل کو ایران میں جوہری ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا جاتاہے  اور اسی مناسبت سے پیر کی صبح دارالحکومت تہران میں قومی جوہری ٹیکنالوجی کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران کے صدر، وزراء، پارلیمنٹ کے اراکین، اہم شخصیات اور غیر ملکی نمائندوں سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس تقریب کے موقع پر ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی‌ اکبر صالحی کے ساتھ جوہری مصنوعات کی نمایش کا بھی افتتاح کیا اوراس شعبے میں ایرانی ماہرین کی کامیابیوں اور مہارت سے مکمل آگاہی حاصل کی۔

ایرانی جوہری ماہرین اور سائنسدانوں کی تیار کردہ ان مصنوعات میں سینٹری فیوج مشینیں، علیحدہ کرنے والے آلات، ریڈیو میڈیسن، اور مختلف دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

اس موقع پر ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی‌ اکبر صالحی نے بھی ایٹمی معاہدے پر ایران کے کاربند رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بعض فریقوں نے  معاہدے کے مطابق عمل نہیں کیا جس کے نتیجے میں بے اعتمادی کی دیوار ابھی بھی کھڑی ہوئی ہے۔

جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی‌ اکبر صالحی نے کہا کہ ایران بدستور ایٹمی معاہدے کی پابندی کر رہا ہے لیکن دیگر فریقوں کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی تو اسلامی جمہوریہ ایران بھی اپنی خارجہ پالیسی کے تین اصولوں کی بنیاد پر ضروری فیصلہ کرے گا اور اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے بدخواہوں کی زبانی دھمکیوں اور پروپیگنڈوں سے ایرانی قوم کے عزم و ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ایران میں نو اپریل کی تاریخ ایران میں جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن سے مناسبت رکھتی ہے اور اس دن ایران کے جوہری سائنسدانوں اور ماہرین کی خدمات اور قابل فخر کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا جاتاہےاسی طرح یزد کے اردکان مرکز کا تیار کردہ پہلا یلوکیک پیر کے دن صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے حکم سے اصفہان کے یو سی ایف مرکز منتقل کیا گیا۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایک تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اردکان کے کارخانے میں تیار کیا جانے والا یلوکیک اصفہان کے یو سی ایف مرکز منتقل کئے جانے کی ہدایات جاری کیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں