اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان: حکمراں جماعت مسلم لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان قومی اور ایک رکن صوبائی اسمبلی نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے ’جنوبی پنجاب صوبہ محاذ‘ بنانے کا اعلان کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۲۳
تاریخ اشاعت: 23:42 - April 10, 2018

پاکستان: حکمراں جماعت مسلم لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مشکلات ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں۔ لاہور میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین اسمبلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑ کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کردیا۔ منحرف ارکان اسمبلی میں مخدوم خسرو بختیار، طاہر بشیر چیمہ، مخدوم باسط علی بخاری، طاہر اقبال چوہدری اور رانا قاسم نون شامل ہیں جب کہ ایک آزاد امیدوار بھی شامل ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ (ن) لیگ اور پارلیمنٹ کی نشستوں سے مستعفی ہونے اور ’جنوبی پنجاب صوبہ محاذ‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، میر بلخ شیر مزاری اس محاذ کے سرپرست ہوں گے، ہم ایک ہی سیاسی نظریاتی ایجنڈے پر اکھٹے ہیں، ہمارا مقصد نئے صوبے جنوبی پنجاب کا قیام ہے، ہمیں 10 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی اور 5 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

(ن) لیگ اور پارلیمنٹ کی نشستوں سے مستعفی ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا لاہور میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی کہ مسلم لیگ (ن) اندرونی خلفشار اور شکست سے دوچار ہے، اب ہمارے مؤقف کی تائید ہورہی ہے، (ن) لیگ کا حال ایم کیوایم سے مختلف نہیں، پارٹی بکھر گئی ہے اور اس کے ایم این ایز پتوں کی طرح گررہے ہیں، ہمیں نہیں لگتا کہ (ن) لیگ الیکشن تک اپنا وقت بھی پورا کرے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو ارکان قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں