اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے جوہری پروگرام کے لئے برازیل کی حمایت

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برازیل کے صدر سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے روابط خاص طور پر اقتصادی تعلقات کے فروغ اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی توازن کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۴۳
تاریخ اشاعت: 22:47 - April 11, 2018

ایران کے جوہری پروگرام کے لئے برازیل کی حمایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برازیلیا میں برازیلی صدر سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی امور منجملہ بینکاری کے معاملات میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

انھوں نے ایران اور برازیل کے درمیان مختلف شعبوں منجملہ توانائی، ٹرانزیٹ، زراعت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بینکنگ کے امور میں رکاوٹوں کو دور کئے جانے پر زور دیا۔وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت میں برازیل کے موقف کی قدردانی کرتے ہوئے سیاسی مذاکرات کا عمل مسلسل جاری رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

اس ملاقات میں برازیل کے صدر میشل تیمر نے بھی مختلف شعبوں خاص طور سے تیل اور گیس کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و اقتصادی وفود کے دورے دونوں ممالک کے تعلقات کے مزید فروغ کا باعث بنیں گے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں