اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فحش مواد اسکینڈل، امریکی سفارت خانے کے 32 ارکان برطرف

کمبوڈیا میں بچوں کی فحش ویڈیوز پھیلانے پر امریکی سفارت خانے کے 32 ارکان کو نوکری سے نکال دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۹۳
تاریخ اشاعت: 23:52 - April 14, 2018

فحش مواد اسکینڈل، امریکی سفارت خانے کے 32 ارکان برطرفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کمبوڈیا میں امریکی سفارت خانے کے ڈھائی درجن سے زائد عملے کے اراکین فحش مواد شیئر کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ 32ارکان نے ایک میسنجر گروپ میں فحش ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں بچوں کی ویڈیوز بھی شامل تھیں۔

سفارت خانے میں کام کرنے والے ایک رکن کی اہلیہ نے یہ فحش مواد دیکھ لیا جس کی شکایت انہوں نے حکام کو کردی۔ سفارتی حکام نے ثبوتوں کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 32 ارکان کو نوکری سے نکال دیا۔

نکالے گئے ارکان میں کمبوڈیا کے مقامی باشندے اور کمبوڈین نژاد امریکی شامل ہیں ۔

یہ برطرفیاں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب امریکا اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ کمبوڈیا  کا کہنا ہے کہ امریکہ اس کے ملک میں مداخلت کر رہا ہے جبکہ امریکا نے کمبوڈین حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کمبوڈیا کی سیاست میں مداخلت نہیں کررہا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں