اپ ڈیٹ: 19 September 2018 - 14:44
افغانستان اور ہندوستان نے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو پہلے سے زیادہ فروغ دینے پر زور دیا ہے
خبر کا کوڈ: ۱۲۰۶
تاریخ اشاعت: 19:54 - April 15, 2018

دہشت گردی کے خلاف جنگ پر افغانستان اور ہندوستان کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے وزیردفاع طارق شاہ بہرامی نے نئی دہلی میں ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی -

اس ملاقات میں ہندوستانی وزیرخارجہ نے کہاکہ نئی دہلی افغانستان میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کابل کی مدد کرنے کو  تیار ہے -

ہندوستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے لئے بیرونی حمایت علاقے میں بدامنی کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا باعث بنے گی - سشماسوراج نے کہا کہ نئی دہلی افغانستان میں قیام امن کے لئے کابل کے نئے منصوبے کی حمایت کرتا ہے-

افغانستان کے وزیردفاع  طارق شاہ بہرامی نے بھی جو ہندوستان کی دفاعی نمائش میں شرکت کے لئے نئی دہلی گئے ہیں افغانستان میں قیام امن کے عمل میں ہندوستان کے مثبت کردار کی تعریف کی -

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں