اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امیتابھ بچن اور دیگر اداکاروں کی نتن یاہو سے ملاقات

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتین یاہو کا دورہ ہندوستان ختم ہوجانے کے بعد بھی اس دورے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے
خبر کا کوڈ: ۱۲۱
تاریخ اشاعت: 15:31 - January 23, 2018

امیتابھ بچن اور دیگر اداکاروں کی نتن یاہو سے ملاقات

مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتین یاہو، کا چھے روزہ دورہ جمعے کو ختم ہوگیا لیکن ہندوستان کے مختلف عوامی ، سیاسی اور صحافتی حلقوں میں اس دورے کی مذمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اپنے دورہ کے آخری دن غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم ممبئی پہنچے ۔

ان کے ممبئی پہنچنے پر چالیس سے زائد عوامی اور سماجی تنظیموں نے نتین یاہو کے دورے کے خلاف زبرست احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا تھا ۔

دوسری جانب ہندوستانی فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے بعض اداکاروں نے جن میں امیتابھ بچن بھی شامل ہیں نتین یاہو سے ملاقات کی اور گروپ فوٹو کھنچوائے ۔ اس ملاقات کی ہندوستان کے عوامی حلقوں نے مذمت کی ہے ۔ ہندوستان کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سے ملاقات اور ان کے ساتھ تصویریں کھنچوا کے ہندوستانی اداکاروں نے فلسطینی عوام کے جذبات کو مجروح کیا ہے ۔

ان حلقوں کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور دیگر ہندوستانی اداکاروں نے صیہونی وزیر اعظم کے ساتھ سلفی لیکراور تصویریں کھنچوا کے ، انسانی حقوق پامال اور بچوں کو قتل کرنے والی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا ہے جو قابل مذمت ہے ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں