اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شام جارح طاقتوں کا قبرستان بنے گا

مصر کے سابق صدر جمال عبدالناصر کے بیٹے عبدالحکیم ناصر نے شام کے صدر بشار اسد کے نام ایک مراسلے میں شام پر فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام دنیائے عرب کا دھڑکتا دل ہے اور یہ ملک سامراجی طاقتوں اور جارح ملکوں کا قبرستان بن جائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۱۷
تاریخ اشاعت: 20:48 - April 16, 2018

شام جارح طاقتوں کا قبرستان بنے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مصر کے سابق صدر جمال عبدالناصر کے بیٹےعبدالحکیم ناصر نے شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملے کو انّیس سو چھپّن میں مصر کے خلاف صیہونی حکومت، برطانیہ اور فرانس کی جارحیت جیسی ہی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مصر نے استقامت کا مظاہرہ کیا اور شام نے اعلان کیا کہ وہ مصر کے ساتھ ہے اور پھر مصر سامراجیوں کا قبرستان بنا اور اب شام سامراجیوں کے قبرستان میں تبدیل ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ نیا سامراج یہ سمجھتا ہے کہ وہ عرب ملکوں میں اپنے آلہ کاروں پر اپنے عزائم مسلط کر دے گا لیکن مصر اور جمال عبدالناصر کی سرزمین سے ہم اعلان کرتے ہیں قاہرہ، دمشق کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ جمال عبدالناصر مصر کے دوسرے صدر تھے جو انّیس سو چھپّن سے اپنی حیات کے آخری لمحے تک اقتدار میں رہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں