اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

استقامتی محاذ کی سازش ناکام ہو گئی، جنرل جعفری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ استقامتی محاذ کے دشمنوں نے علاقے میں اپنے سبھی فوجی ساز و سامان اور انٹیلیجنس کے تمام آلات و وسائل کو اکٹھا کر رکھا تھا لیکن انہیں کوئی بھی کامیابی نہیں ملی۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۱۸
تاریخ اشاعت: 21:09 - April 16, 2018

استقامتی محاذ کی سازش ناکام ہو گئی، جنرل جعفریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجرجنرل محمد علی جعفری نے پیر کو تہران میں اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ برس دشمنوں نے عالم اسلام کے اندر سے ہی تکفیری گروہوں کو تشکیل دیا اور انہیں ہتھیاروں سے لیس کیا تاکہ اسلامی انقلاب اور استقامتی محاذ کو نقصان پہنچائیں لیکن رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائیوں سے یہ سازش پوری طرح ناکام ہو گئی-

انہوں نے کہا کہ علاقے میں استقامتی محاذ کی متعدد کامیابیوں کی جڑیں، ایران پر مسلط کی گئی آٹھ سالہ دفاع مقدس میں پیوست ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے اپنے سبھی وسائل و ذرائع کو استعمال کر کے یہ کوشش کی کہ وہ سپاہ اسلام خاص طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کو شکست دے لیکن ایران نے داعش اور دشمن کے سبھی سرغنوں کے سر کچل دیئے-

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ وہ اسلامی نظام اور انقلاب جو ایران میں وجود میں آیا وہ اپنے اصلی راستے پر گامزن ہے اور وہ پوری طاقت کے ساتھ اپنے اصولوں پر باقی رہے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں