اپ ڈیٹ: 20 July 2018 - 09:33
شامی فوج کے جوانوں نے دمشق کے نواحی علاقے غوطہ شرقی کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۱۹
تاریخ اشاعت: 21:12 - April 16, 2018

شامی فوج نے غوطہ شرقی میں فتح کا جھنڈا لہرا دیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، دمشق میں شامی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ صوبہ ریف دمشق کے غوطہ شرقی ریجن کے تمام شہری اور دیہی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

بیان کے مطابق فوج کی انجینیئرنگ کور کے جوان علاقے کو بارودی سرنگوں سے پاک اور سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے میں مصروف ہیں۔

شامی فوج کے جاری کردہ بیان میں عام شہریوں کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے بزدلانہ میزائل حملوں کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں