اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی فوجی اڈے پر یمنی فوج کی گولہ باری

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۲۱
تاریخ اشاعت: 21:23 - April 16, 2018

سعودی فوجی اڈے پر یمنی فوج کی گولہ باریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے توپ خانے نے ، جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان میں واقع سعودی فوجی اتحاد کے ایک اڈے پر گولہ باری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں مذکورہ فوجی اڈے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے بھی پچھلے تین روز کے دوران صوبہ جوف، تعز اور البیضا میں کئی مقامات پر گھات لگاکے حملے کیے ہیں۔

جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے کم سے کم چونتیس فوجی ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب سعودی حکومت لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے حجہ میں ایک پرائیویٹ گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو عام شہری شہید ہوگئے۔

یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی اور عرب ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔یمن کے محاصرے کے نتیجے میں یمن  کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام کو مختلف قسم کے امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں