اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغان جنگ میں امریکا کا ساتھ دینا غلطہ فیصلہ تھا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ افغان جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے سے متعلق حکومت پاکستان کا فیصلہ بالکل غلط رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۳۷
تاریخ اشاعت: 23:56 - April 18, 2018

افغان جنگ میں امریکا کا ساتھ دینا غلطہ فیصلہ تھا، عمران خانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے- ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا پاکستانی حکام کا فیصلہ غلط تھا جبکہ اس جنگ میں پاکستانی فوج کو زبردستی بھیجا گیا-

عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے افغانستان سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات اور  پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ، افغانستان کی تاریخ نہیں جانتے-

عمران خان نے کہا کہ امریکا نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں عام شہریوں کو بے پناہ نقصان پہنچایا اور ساتھ ہی افغان جنگ میں پاکستان کی شرکت سے ملک کو شدید نقصان پہنچا ہے-

انہوں نے پاکستان کے لئے امریکی امداد کے بارے میں کہا کہ امریکا جو امداد ہمیں دیتا ہے وہ ہمارے نقصانات کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے-

عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے حامیوں نے پاکستانی ججوں پر حملہ کیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں انصاف کے قیام اور عدلیہ کے فیصلوں سے نوازشریف اور ان کے حامی سخت ناراض ہیں۔  

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں