اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پیرس حکومت کے خلاف احتجاج کے بعد کئی یونیورسٹیاں بند

تعلیم کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق حکومت فرانس کی پالیسیوں کے خلاف طلبا کے احتجاج کے بعد فرانس کی چار بڑی یونیورسٹیوں کو بند کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۵۹
تاریخ اشاعت: 10:05 - April 20, 2018

پیرس حکومت کے خلاف احتجاج کے بعد کئی یونیورسٹیاں بندمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس چوبیس ٹی وی نے تین ہفتے قبل شروع ہونے والے طلبا کے احتجاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ تعلیم سے متعلق مختلف اصلاحات کے خلاف یونیورسٹی طلبا کے احتجاج کا دائرہ، اب اس یونیورسٹی تک پھیل گیا ہے کہ جہاں فرانس کے موجودہ صدر امانوئل میکروں نے تعلیم حاصل کی تھی۔

فرانس میں طلبا کے احتجاج کے پیش نظر ملک کی چار اہم یونورسٹیوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

تعلیم کے شعبے میں، کی جانے والی اصلاحات میں بعض سبجیکٹ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے غیر ملکی زبانوں میں مہارت کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں