اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کیوبا انقلابی راستے پر گامزن ہے : کیوبا کے نئے صدر

کیوبا کے نئے اور سبکدوش ہونے والے صدور نے کہا ہے کہ کیوبا کے انقلاب کا دفاع کرنے کے لئے ہمارا اصل ہتھیار عوام کا اتحاد ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۷۰
تاریخ اشاعت: 22:57 - April 21, 2018

کیوبا انقلابی راستے پر گامزن ہے : کیوبا کے نئے صدرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کیوبا میں کاستروز کا دورحکومت چھ دہائیوں کے بعد ختم ہوا اور اس ملک کی قومی اسمبلی نے میگوئل ڈیاز کینل کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا۔

امریکا کے ہمسایہ مگر پانچ دہائیوں تک مخالف ملک کیوبا میں تقریباً چھ دہائیوں بعد کاستروز کے اقتدار کا سورج غروب ہو گیا، قومی اسمبلی نے میگوئل ڈیاز کینل کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا۔ انہیں ننانوے فیصد اراکین نے ووٹ ڈالا۔

انیس سو انسٹھ میں فیدل کاسترو کے لائے انقلاب سے کل تک کاستروز کے زیر اثر رہا۔ فیڈل کاسترو نے دو ہزار چھ میں اقتدار اپنے بھائی راول کو منتقل کر دیا تھا، راول نے دو بار صدر رہنے کے بعد ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا اور میگوئل کو اپنا جانشین نامزد کیا۔ انہوں نے اپنے خاندان کے کسی فرد کو اس عہدے کے لئے منتخب نہیں کیا۔

اس انتخاب کے بعد چھیاسی سالہ راؤل کاسترو منصبِ صدارت سے دستبردار ہو گئے تاہم وہ کیوبا کی حکمران اور طاقتور کمیونسٹ پارٹی کے بدستور سربراہ رہیں گے۔

انقلابی لیڈر فیڈل کاسترو کیوبا پر 1959 سے لے کر 2006 تک حکمران رہے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں