اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر ایک بار پھر صیہونی فوج کا حملہ

غزہ میں مسلسل چوتھے جمعے کو بھی فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا
خبر کا کوڈ: ۱۲۷۳
تاریخ اشاعت: 23:14 - April 21, 2018

فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر ایک بار پھر صیہونی فوج کا حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے غزہ میں مسلسل چوتھے جمعے کو بھی واپسی مارچ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے -

صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے میں دو فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں - فلسطینیوں نے چوتھے جمعےکو بھی واپسی مارچ ایک ایسے وقت نکالا ہے جب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پمفلٹ گرا کے فلسطینی مظاہرین کو دھمکی دی تھی - واضح رہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ تیس مارچ کو یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں کی عظیم الشان ریلی پر فائرنگ کرکے کم سے کم بیس فلسطینیوں کو شہید اور ایک ہزار دیگر کو زخمی کردیا تھا - تیس مارچ سے اب تک صیہونی فوج اپنے وحشیانہ حملوں میں تیس سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور چار ہزار سے زائد کو زخمی کرچکی ہے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں