اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب فائرنگ: سعودی شاہ اور ولیعہد امریکی فوجی چھاونی منتقل

سعودی عرب میں شاہی محل کے قریب زبردست فائرنگ ہوئی جبکہ بعض خبری ذرائع نے ویڈیو کلپ میں شاہی محل کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی ویڈیو بھی وائرل کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۸۹
تاریخ اشاعت: 22:27 - April 22, 2018

سعودی عرب فائرنگ: سعودی شاہ اور ولیعہد امریکی فوجی چھاونی منتقلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ ہونے والی فائرنگ کے بعد شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولیعہد محمد بن سلمان شاہی محل سے بھاگ گئے ہیں اور العوجا شاہی محل کا سعودی فورسز نے  چاروں جانب سے محاصرہ کر لیا ہے۔

بعض رپورٹوں کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیزاور ولیعہد محمد بن سلمان کو ریاض کے اطراف میں امریکہ کے زیر کنٹرول فوجی چھاونی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ممکنہ طور پر بغاوت ہو گئی ہے۔

فھد نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سعودی شہزادے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ کل رات کا واقعہ بغاوت کی طرح تھا، تاہم سعودی ولیعہد اسے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے کئی گھنٹوں کی خاموشی کے بعد کہا کہ شاہی محل کے قریب پہنچنے والے ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں