اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

علاقائی سمندری سلامتی کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت پر زور

ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے علاقائی سمندری سلامتی کو علاقائی ممالک کے باہمی تعاون سے یقینی بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۰۶
تاریخ اشاعت: 8:54 - April 25, 2018

علاقائی سمندری سلامتی کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت پر زورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز تہران میں بحر ہند نیول سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل حسین خانزادی کا کہنا تھا کہ علاقائی سمندری حدود کی سلامتی کوعلاقے کے ملکوں کے تعاون سے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بحر ہند کے ساحلی علاقوں میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی کی وجہ سے خاص سیکورٹی صورتحال مسلط کردی گئی ہے جو خطے کے ملکوں کے اجتماعی مفادات کے ساتھ سازگار نہیں ہے۔ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ تہران اجلاس نے بحر ہند کے ساحلی ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست رابطوں کا بہترین موقع فراہم کردیا ہے۔

سمندری سیکورٹی اور تعاون کے بارے میں بحر ہند کے ساحلی ملکوں کی تنظیم انڈیشن اوشین نیول سیمپوزیم (IONS) کا چھٹا دو روزہ اجلاس پیر سے تہران میں شروع ہوگیا ہے۔اجلاس میں تنظیم کے پینتیس رکن اور مبصر ملکوں کی بحریہ کے سربراہان اور فوجی وفود شریک ہیں۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں