اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مزدوروں کا عالمی دن محنت کشوں کو مبارک

ایران سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس موقع پر مزدوروں کے حق میں سیمنارز منعقد ہو رہے ہیں اور ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۴۴
تاریخ اشاعت: 21:33 - May 02, 2018

مزدوروں کا عالمی دن محنت کشوں کو مبارکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لئے کوششیں  تیز کی جائیں۔

گزشتہ کئی برسوں سے دنیا بھر میں یکم مئی کا دن مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایاجاتا ہے لیکن محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے اس قدر سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں جس قدر ہونی چاہئے تھی۔

یوم مئی یا محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے محنت کشوں اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے پیر کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس سے قبل 29 اپریل کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں ہفتہ لیبر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے عالمی دن کی مناسبت سے انھیں مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ یکم مئی 1886کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں  کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے تھے لیکن پولیس نے اس پرامن جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو جاں بحق اور زخمی کردیا جبکہ درجنوں  کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دے دی گئی لیکن یہ تحریک ختم ہونے کے بجائے دنیا بھر میں  پھیلتی چلی گئی جو اب بھی جاری ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں