اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کے پاس ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے سوا کوئی راستہ نہیں، ایران

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ تہران ایٹمی معاہدے میں کسی بھی تبدیلی کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۴۸
تاریخ اشاعت: 21:09 - May 03, 2018

امریکہ کے پاس ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے سوا کوئی راستہ نہیں، ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی معاہدے پر نہ تو دوبارہ مذاکرات کرے گا اور نہ ہی اس میں کسی قسم کی ترمیم کو قبول کرےگا۔

انہوں نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے صرف ایک ہی راستہ ہے وہ یہ کہ امریکہ ایٹمی معاہدے کے تحت تمام وعدوں پر ٹھیک ٹھیک عملدرآمد کرے۔ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ کے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کی صورت میں ایران جوابی اقدامات کا حق استعمال کرے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ جب امریکہ موجودہ معاہدے کا احترام نہیں کر رہا ہے  تو اس کی دھمکیوں اور شور شرابے کے نتیجے میں کوئی نیا معاہدہ کیسے ہوسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایٹمی معاہدہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہے کسی ایک فریق کی تائید اور دستخط کی ضرورت ہو بلکہ سلامتی کونسل کی توثیق کے بعد  تمام فریقوں کے لیے اس پر عملدرآمد کرنا لازمی بن گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں