اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ریاست بہار میں خوفناک سڑک حادثہ

ہندوستان کی مشرقی ریاست بہار کے علاقے موتی ہاری میں خوفناک سڑک حادثے کے بعد بس میں لگی آگ سے ستائیس مسافر زندہ جل گئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۵۲
تاریخ اشاعت: 14:05 - May 04, 2018

ریاست بہار میں خوفناک سڑک حادثہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے شہر مظفرپور سے دہلی جانے والی مسافر بس کو یہ حادثہ بہار کے ہی موتی ہاری علاقے میں پیش آیا۔

خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ بس اچانک سڑک سے نیچے اترگئی اور ایک گڑھے میں جاگری جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

بہار میں ہنگامی حالت کے امور کے ریاستی وزیر دنیش چندر یادو نے بتایا کہ مظفرپور سے دہلی جانے والی ایک اے سی بس موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں کنٹرول سے باہر ہوگئی اور سڑک کے کنارے تیس فٹ گہرے ایک گڑھے میں الٹ گئی۔

بس کے الٹتے ہی اس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ستائیس مسافر زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔

بس میں مجموعی طور پر بتیس مسافر سوار تھے جن میں سے صرف پانچ کو ہی زندہ نکالا جاسکا اور اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری سے جارہی تھی کہ اچانک سڑک سے نیچے اتر کر گڑھے میں جاگری اور آگ نے فورا اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں