اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسرائیل پر پابندی عائد کی جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واپسی مارچ پر بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دنیا کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر ہر قسم کے ہتھیاروں اور فوجی سازو سامان کی فروخت پر پابندی عائد کردیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۵۹
تاریخ اشاعت: 20:53 - May 04, 2018

اسرائیل پر پابندی عائد کی جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے شمالی افریقہ اور مشرق وسطی کے امور کے ڈائریکٹر ماجده الینا مغربی نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران صیہونی فوجیوں نے پر امن واپسی مارچ پر وحشتناک طریقے سے فائرنگ کی۔

فلسطینیوں نے تیس مارچ کو یوم الارض کے موقع پر گرینڈ واپسی مارچ کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اسرائیلی فوج کی بربریت کے باوجود اسے چودہ مئی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جو اسرائیل کے ناجائز وجود کے قیام کا دن ہے۔ 30 مارچ سے اب تک صیہونی فائرنگ سے 50 فلسطینی شہید اور 7000 سے زائد زخمی ہوئے۔ دنیا کے کئی ممالک نے صیہونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

چودہ مئی انیس سو اڑتالیس کو برطانوی سامراج کی سازش کے تحت فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی ناجائز حکومت کا قیام عمل میں آیا تھا جسے فلسطینی عوام یوم نکبت قرار دیتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں