اپ ڈیٹ: 20 June 2018 - 15:48
پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۷۸
تاریخ اشاعت: 23:52 - May 07, 2018

پاکستان کے وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال پر مسلح شخص نے ایک میٹنگ کے دوران قریب سے فائرنگ کر دی جس میں وہ زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کے بازو پر گولی لگی ہے وہ زخمی ہوگئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ نارووال کے علاقے کنجروڑ میں پیش آیا جہاں وہ ایک میٹنگ میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے۔ اکّیس سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پاکستان کے مختلف اعلی حکام منجملہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں