اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کے سابق وزیراعظم کا بیان ایک سنجیدہ انکشاف: ہندوستان

ہندوستانی وزیر دفاع نِرملا سیتارامن نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ بیان کو ایک سنجیدہ انکشاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے ہندوستانی موقف کی تائید ہوئی۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۱۸
تاریخ اشاعت: 23:30 - May 14, 2018

پاکستان کے سابق وزیراعظم کا بیان ایک سنجیدہ انکشاف: ہندوستانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایک پریس کانفرنس کے دوران ہندوستان کی وزیرِ دفاع نے کہا کہ  یہ ایک سنجیدہ انکشاف ہے، نواز شریف کے اس بیان سے بھارت کے اس مؤقف کی تائید ہوتی ہے کہ ممبئی حملہ پاکستان سے کیا گیا تھا، ہمیں یقین ہے کہ اس حملے کے ذمے دار پاکستان میں ہیں اور اس معاملے پر ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انگریزی اخبارکو انٹرویو میں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے کہا تھا کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے۔ نواز شریف نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کر دیں۔

اس بیان پر پاکستان کے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں میں ایک نئی بحث کا اغاز ہوگیا ہے اور سابق وزیرِ اعظم کے اس بیان پر تنقید کی جارہی ہے جب کہ ہندوستان نے نوازشریف کے بیان کو ہندوستان کے موقف کی تائید قرار دیا ہے۔

ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے نواز شریف کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیان ملک دشمنی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں