اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کل پاکستان اور ایران میں رمضان کا چاند نظر آنےکا امکان

پاکستان اور ایران کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۲۵
تاریخ اشاعت: 14:46 - May 15, 2018

کل پاکستان اور ایران میں رمضان کا چاند نظر آنےکا امکانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع اور سندھ میں 16 مئی کو مطلع صاف ہوگا، جس کے باعث رمضان المبارک کا چاند نظر آ سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 16 مئی کو چاند کا دورانیہ 27 گھنٹے ہوگا، 23 گھنٹے سے زیادہ عمر کا چاند دکھائی دینے کے امکانات ہوتے ہیں۔

غروب آفتاب کے بعد رمضان کا چاند ایک گھنٹے تک نظر آسکے گا، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا ۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران میں محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کل رات رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کے قوی امکانات ہیں لہذا  جمعرات کو یکم رمضان المبارک ہوگا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں