اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ میں فائرنگ سے 63 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 70 واقعات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۳۲
تاریخ اشاعت: 10:52 - May 20, 2018

امریکہ میں فائرنگ سے 63 افراد ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 10افراد ہلاک ہوگئے، واقعے میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی جاں بحق ہوگئی۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ایک طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ کردی  جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے  پولیس نے حملہ آور سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

سی این این کے مطابق واقعہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ہائی اسکول میں پیش آیا جس میں ایک طالب علم نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔

حکام کے مطابق فائرنگ ہوتے ہی لڑکوں نے کلاس سے باہر دوڑ لگادی اور الارم بجادیا جس پر پورے اسکول سے طلبا اور اساتذہ جان بچا کر باہر کی جانب بھاگ نکلے۔ اسکول کے اسسٹنٹ پرنسپل کرس رچرڈ سن نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

سانتا فی ہائی اسکول کے طالب علم عینی شاہد کے مطابق آرٹ کی کلاس جاری تھی کہ اس دوران ایک شخص چلتا ہوا اندر داخل ہوا اور اس نے اچانک فائرنگ کردی، ایک لڑکی کی ٹانگ میں گولی لگی، حملہ آور کے ہاتھ میں شاٹ گن تھی۔

واقعے میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی جاں بحق ہوگئی۔جاں بحق طالبہ سبیکا کراچی کی رہائشی تھی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹیکساس فائرنگ کے واقعے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی گئی ہے اور مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ابتدائی اطلاعات ٹھیک نہیں ہیں ۔

پولیس کے مطابق 10 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے اس کا نام دمتری پاگورٹز ہے جس کی عمر 17 سال ہے اور وہ اسی اسکول کا طالب علم ہے۔

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز گن وائلینس آرکائیو کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے چوہتر واقعات ریکارڈ پر آئے۔ان واقعات میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کے واقعات ٹیکساس، فلوریڈا، میسوری،ماساچوسٹ،کنٹاکی اور ویسکانسین میں پیش آئےجن میں 11 افراد ہلاک اور42 دیگر زخمی ہو گئے۔

امریکہ میں سالانہ کئی ہزار لوگ فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکہ کی کوئی بھی حکومت ملک میں اسلحہ پر قابو پانے کے لیے قانون سازی نہیں کرپاتی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں