اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ادا ، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، مصطفی کمال، عامر خان، سعید غنی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۵۳
تاریخ اشاعت: 9:49 - May 23, 2018

سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ادا ، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، مصطفی کمال، عامر خان، سعید غنی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

سبیکا کی میت نجی ایئر لائن کی کے ذریعے صبح 4 بجے کے قریب کراچی پہنچی۔ ائرپورٹ پر اے ایس ایف کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر والد، رشتے داروں، صوبائی وزراء، سیاسی رہنماؤں اور امریکی قونصل جنرل جون وارنر بھی موجود تھے۔ سبیکا کی میت کو سکیورٹی کے ساتھ قافلے کی صورت میں گلشن اقبال ان کے گھر پر لایا گیا۔ میت گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشک بار اور ہر کوئی غم زدہ تھا۔ گھر پر علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یاد رہے 18 مئی کو ٹیکساس کے شہر سانتافی کے سکول میں سبیکا گولیوں کا نشانہ بنی، فائرنگ کے نتیجے میں 9 طالب علموں اور ایک استاد سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے۔ 17 سالہ سبیکا عزیز شیخ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی اسکالر شپ پروگرام کے تحت گزشتہ برس 21 اگست کو 10 ماہ کے لیے امریکا گئی تھیں اور 9 جون کو وطن واپس آنا تھا۔  

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں