اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی حکام کے بیانات میں کوئی ںئی بات نہیں، صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ گذشتہ چالیس برسوں کے دوران ایرانی عوام ہر آزمائش سے کامیابی کے ساتھ باہر نکلے ہیں اور نشیب و فراز کے ہر دور میں اسلامی نظام، انقلاب اور قومی مفادات کا تحفظ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۴۷۲
تاریخ اشاعت: 17:24 - May 24, 2018

امریکی حکام کے بیانات میں کوئی ںئی بات نہیں، صدر روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے رہبر انقلاب اسلامی اعلی حکومتی عہدیداروں اور حکام کی ملاقات میں کہا ہے کہ امریکی حکمراں جو کچھ بھی بیانات دیتے ہیں وہ ایرانی عوام کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہوتی اس لئے کہ ان کی تمام باتیں پرانے بیانات کی تکرار اور چالیس برس والی ہوتی ہیں-

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اور چند چھوٹے چھوٹے ملکوں کو چھوڑ کر ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے فیصلے کی دنیا کے تمام ملکوں نے مخالفت کی ہے اور یہ قانونی اور سیاسی میدان میں ایران کی کامیابی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اب ایٹمی معاہدے کے صرف پانچ فریق ملکوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان ممالک نے ایٹمی معاہدے پر کاربند رہنے کا اعلان کیا ہے تاہم عملی میدان میں بھی انھیں پرکھنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اگر یہ پانچ ممالک ایٹمی معاہدے میں خصوصی طور پر ایران کے اقتصادی مفادات پورے کرتے ہیں تو امریکہ کے بغیر ایٹمی معاہدے کو آگے بڑھانے کا عمل جاری رہے گا ورنہ جو ضروری سمجھا جائے گا وہ فیصلہ کیا جائے گا اور یہ کہ ایران ایٹمی معاہدے کے ساتھ  یا معاہدے سے علیحدہ ہو کر اپنی راہ جاری رکھے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں