اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سفارتکاروں کے ساتھ پاکستان کا رویّہ نامناسب ہے، امریکا

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تمام ملکوں کے سفارت کاروں کے ساتھ پاکستان کی حکومت کا سلوک نامناسب ہے
خبر کا کوڈ: ۱۴۷۳
تاریخ اشاعت: 22:01 - May 24, 2018

سفارتکاروں کے ساتھ پاکستان کا رویّہ نامناسب ہے، امریکامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیؤ نے سفارت کاروں کے ساتھ حکومت پاکستان کے رویے کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت سفارتی قوانین کی پابندی نہیں کرتی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اسی رویے کی بنا پر سن دو ہزار اٹھارہ میں اس کے لئے بہت کم رقم کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو اپنے ملک میں دہشت گردوں کی پناگاہیں ختم کرنا ہوں گی۔

امریکہ میں ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات کافی کشیدہ ہو گئے ہیں اور امریکی صدر وسیع دعوے کرنے کے باوجود جنوبی ایشیا کے علاقے کے لئے کوئی مناسب راہ حل پیش نہیں کرسکے ہیں۔

حال ہی میں امریکہ اور پاکستان، دونوں ہی ممالک نے اپنے اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کے سفارتکاروں کے لئے کچھ بندشیں عائد کردی ہیں

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں