مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مشرق وسطیٰ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 478 تمام ممالک کو بیت المقدس سے سفارتخانے ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، بیت المقدس میں سفارتخانے کی منتقلی اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کو دوام دینے کے مترادف ہے جبکہ سفارتخانوں کی بیت المقدس منتقلی سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی ساکھ خطرے میں ہے جبکہ پاکستان غیرملکی قابضین کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ اگراقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں پرعملدرآمد نہ کرایا تو عوام کا اعتماد ختم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو مالی مشکلات پر تشویش ہے۔
پیغام کا اختتام/