اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ نے داعش سے لڑنے والے تین عراقی گروہوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

امریکی ایوان نمائندگان نے عراق میں تین استقامتی گروہوں کو دہشت گرد قراردے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۰۱
تاریخ اشاعت: 21:31 - May 28, 2018

امریکہ نے داعش سے لڑنے والے تین عراقی گروہوں کو دہشت گرد قرار دے دیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل پاس کرکےعراق کے استقامتی گروہوں تحریک عصائب اہل حق، تحریک النجباء اور کتائب حزب اللہ کودہشت گرد قراردے دیا اور اب حتمی منظوری کے لئے اس بل کو سینیٹ میں بھیج دیا ہے۔

امریکی کانگریس نے عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا کو گذشتہ سال کے آخر میں دہشت گرد تنظیم قراردیا تھا۔ ابھی ان تینوں عراقی گروہوں کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن چونکہ یہ تینوں ہی گروہ الحشد الشعبی کی شکل میں اب قانون کے مطابق عراقی فوج کا حصہ بن گئے ہیں اس لئے خیال کیا جارہا ہے کہ امریکی کانگریس کے اس فیصلے پر بغداد کا ردعمل یقینی ہے۔

تحریک النجبا کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے اس سے قبل امریکی کانگریس کے فیصلے کے ردعمل میں کہا تھا کہ اگر امریکا عراق یا شام میں ہمارے خلاف کوئی حماقت کرے گا تو اس کا دنیا کے ہر کونے میں ہم مقابلہ کریں گے۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے بھی جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں کہا ہے کہ ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ داعش کے خلاف جنگ کرنے والوں کو مجرم قرار دیا جائے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں