اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطینی کاز سے بحرینی وزیر خارجہ کی غداری

بحرینی جوانوں کی انقلابی تحریک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ فلسطینی کاز کے ساتھ غداری کر رہے ہیں
خبر کا کوڈ: ۱۵۱۷
تاریخ اشاعت: 23:31 - May 29, 2018

فلسطینی کاز سے بحرینی وزیر خارجہ کی غداریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بحرینی جوانوں کی انقلابی تحریک کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ بحرین کے عوام  صیہونی حکومت کے قبضے سے فلسطین کے تمام علاقوں کی آزادی تک مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گےاس بیان میں امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کو دشمنانہ اقدام قرار دیتے ہوئے صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد پر مبنی بحرینیوں کے موقف پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ بحرین کے وزیر خارجہ، فلسطینی کاز کے ساتھ غداری کررہے ہیں -

بحرینی انقلابیوں کی تحریک کے بیان میں عالمی یوم قدس سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ یوم قدس صیہونی حکومت کی سازش و منصوبے کے مقابلے میں استقامت سے متعلق ایک تاریخی دن ہے جو دنیا کے تمام آزادی پسندوں کی توجہ مسئلہ فلسطین کی طرف مبذول کراتا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ نے، کہ جن کا ملک اسرائیل سے تعلقات برقرار کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کہا ہے کہ بیت المقدس کا وہ علاقہ کہ جہاں امریکی سفارت خانہ منتقل ہوا ہے فلسطینیوں سے متعلق نہیں ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں