اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں 8 جون کو یوم القدس

پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے کہا ہے کہ اس سال 8 جون کو یوم القدس منایا جائیگا۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۲۲
تاریخ اشاعت: 14:28 - May 30, 2018

پاکستان میں 8 جون کو یوم القدسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،جعفریہ الائنس،پاکستان عوامی تحریک،سنی اتحاد کونسل اور دیگر جماعتوں کی اپیل پر ناجائز اور غاصب اسرائیل کے قیام کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 23 رمضان المبارک مطابق 8 جون کو القدس ریلیاں پاکستان بھر میں نکالی جائیں گی جن میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد شریک ہوکر فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

نکالی جانے والی ریلیوں سے متحدہ مجلس عمل کی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ناجائز اور غاصب صیہونی حکومت کے قیام کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس قرار دیا اور اس روز دنیا بھر کیے عوام سڑکوں پر نکل کرفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں