اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

گوئٹے مالا میں آتش فشان پھٹ گیا، 100 ہلاک

وسطی امریکا کے ملک گوئٹے مالا سٹی میں آتش فشاں پھٹنے سے تباہ کاریاں جاری ہیں اور مرنے والوں کی تعداد سو تک پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۵۷
تاریخ اشاعت: 20:17 - June 07, 2018

گوئٹے مالا میں آتش فشان پھٹ گیا، 100 ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، حکام نے بتایا ہے کہ گوئٹے مالا سٹی میں واقع فیوگو آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد ننانوے ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے حکام نے مرنے والوں کی تعداد پچھتر اور لاپتہ افراد کی تعداد ایک سو بیانوے بتائی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں میں مزید دھماکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آتش فشانی میں مزید شدت پیدا ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے پینتیس کلو میٹر دور واقع آتش فشاں فیوگو پھٹنے کے بعد شہر کا ایئر پورٹ بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ قرب و جوار میں رہنے والوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں