اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یورپ ایٹمی معاہدے کے بارے میں جلد کوئی فیصلہ کرے

اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپ سے کہا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کوجاری اور باقی رکھنے کے طریقہ کار کے بارے میں جلد کوئی فیصلہ کرے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۶۲
تاریخ اشاعت: 23:05 - June 11, 2018

یورپ ایٹمی معاہدے کے بارے میں جلد کوئی فیصلہ کرےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پیر کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہاکہ بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے امریکا کی غیر قانونی علیحدگی کے پیش نظر یورپی یونین کوچاہئے کہ وہ ایران کے مفادات کی تکمیل کے لئے ضروری ضمانتیں فراہم کرے۔

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہاکہ یورپی یونین ایک بڑی تنظیم ہے جس کی اپنی خاص بیوکریسی ہے، لیکن اگر یورپ چاہتا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے میں باقی رہے تو اسے واضح اور فوری طور پرفیصلے کرنے ہوں گے۔

انہوں نے ایران کے میزائلی پروگرام کے بارے میں یورپ کی تشویش کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور یہ عمل علاقے کی تشریک مساعی اور باہمی اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت کے بارے میں بھی کہا کہ ایران ایک مبصر ملک کی حیثیت سے اس تنظیم میں مستقل رکنیت کا خواہاں ہے اور اس کے لئے مزید کچھ وقت درکار ہے البتہ اس تنظیم میں ایران کو مستقل طور پر شامل کرنے کے تعلق سے اچھے قدم بھی اٹھائے گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں