اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نیب: نواز شریف، انکے بیٹے، بیٹی اور داماد بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں

نیب کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل اختتام پر ہے، ملزمان فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۷۳
تاریخ اشاعت: 12:59 - June 12, 2018

نیب: نواز شریف، انکے بیٹے، بیٹی اور داماد بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، نیب نے نواز شریف سمیت ان کے بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کردی۔

نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طیب انور نے وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز ، بیٹوں حسین نواز ، حسن نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پانچوں افراد کے خلاف جاری ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے، ملزمان فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں اس لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔

واضح رہے کہ نیب نے 14 فروری کو بھی پانچوں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیجا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں