اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران،27 دہشت گرد گرفتار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے 27 ایسے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جو ماہ رمضان میں دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دینا چاہتے تھے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۷۸
تاریخ اشاعت: 16:20 - June 12, 2018

ایران،27 دہشت گرد گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشتگرد شبہائے قدر اور یوم القدس کی ریلیوں میں دہشت گردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن سکیورٹی دستوں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے حملے  قبل از وقت ناکام بنادیئے۔

دہشت گرد، عالمی سامراجی اور ایران دشمن  طاقتوں کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانا چاہتے تھے لیکن وہ اس مرتبہ بھی اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے اور ان کارروائیوں میں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں