اپ ڈیٹ: 16 August 2018 - 00:12
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نےفرانسیسی ہم منصب میکرون سے ٹیلیفون پر جوہری معاہدہ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۸۲
تاریخ اشاعت: 20:39 - June 13, 2018

صدر حسن روحانی کا فرانسیسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ/ جوہری معاہدے پر تبادلہ خیالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر حسن روحانی جوہری معاہدے سے متعلق یورپی یونین بالخصوص فرانس کے مؤقف کو سراہا تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان بیانات اور مؤقف کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔

صدر حسن روحانی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوسروں کو اجازت نہیں دینی چاہئے کہ وہ یکطرفہ اقدام اور وعدہ خلافی کے ذریعے جوہری معاہدے جیسے ایک بے مثال سمجھوتے کو ختم کریں۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران کو جوہری معاہدے میں رہنے سے کوئی فائدہ حاصل نہ ہو تو یہ سلسلہ دیر تک نہیں چل سکتا اور معاہدے میں ایران کا شامل رہنے کا کوئی امکان نہیں ہوگا۔

صدر حسن روحانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ جوہری معاہدے میں شامل پانچ ممالک اور یورپی یونین کی مشترکہ کوششوں کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

صدر حسن روحانی نے شام کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام میں ایران کے عسکری مشیروں کی موجودگی دمشق حکومت کی باضابطہ درخواست پرہے جس کا مقصد دہشتگردی کے خلاف مشترکہ تعاون کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شامی قوم اور حکومت کے حامیوں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں دہشتگردی کا مکمل صفایا کیا جائے گا جس کے بعد وہاں غیرملکی فورسز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فرانسیسی صدر نے بھی کہا کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے کا پابند ہے اور جوہری معاہدے کی پاسداری کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں