اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب، خطے میں عدم استحکام کا باعث

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر، سعودی عرب کے ناپاک عزائم کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۱
تاریخ اشاعت: 11:40 - January 27, 2018

سعودی عرب، خطے میں عدم استحکام کا باعثمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے تاہم  قطر نے تسلط پسندانہ پالیسی کو ناکام بنا دیا ہے اور سعودی عرب کے ناپاک عزائم کے سامنے قطر ہر گز تسلیم نہیں ہوگا۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کا اپنا تشخص اور اپنی تاریخ ہے اور قطری عوام اپنے دفاع کے لئے بالکل آمادہ ہیں۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کا خواہاں ہے لیکن سعودیوں سے بھی سوال کرنا چاہیے کہ وہ بھی مذاکرات کے حامی ہیں یا نہیں؟

قطر کے وزیر خارجہ نے لبنان ، بحرین اور یمن کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے حالانکہ مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کا بہترین راستہ جنگ نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں