اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

پاکستان کے عام انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اس درمیان متعدد اہم رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی جہاں منظور کرلئے گئے ہیں وہیں کچھ کے کاغذات نامزدگی یا تو مسترد کردئے گئے ہیں یا پھر ان پر اعتراضات لگائےگئے ہیں
خبر کا کوڈ: ۱۶۱۲
تاریخ اشاعت: 23:38 - June 18, 2018

پاکستان میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، لاہور کے حلقہ این اے ایک سو پچیس سے ن لیگ کی اہم رہنما اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئےگئے ہیں جن پر احتساب عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے- ان کی مدمقابل پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے -

مریم نواز کی نامزدگی پر یاسمین راشد نے اکیس اعتراضات لگائے تھے جنھیں ریٹرننگ افسر نے مستر کردیا - دوسری جانب تین کمپنیاں چھپانے پر سیالکوٹ کے حلقہ این اے بہتر سے پی ٹی آئی کی رہنما اور امیدوار فردوش عاشق اعوان اور پی ٹی آئی کی ہی امیدوار عائشہ نذیر جٹ کے ذریعے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات لگ گئے ہیں جبکہ ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئے گئے ہیں-

پی ٹی آئی کے امیدوار اسلم بھروانہ کے بھی کاغذات نامزدگی جھنگ کے حلقے سے مسترد کردئے گئے ہیں - سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی بدین سے منظور کرلئے گئےہیں انہوں نے پیپلزپارٹی سے الگ ہو کر ایک نئی جماعت بنائی ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں