اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شمالی شام میں ترک فوج تعینات کرنے کا اعلان

ترک حکام نے شمالی شام کے علاقے منبج میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کیاہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۱۳
تاریخ اشاعت: 23:47 - June 18, 2018

شمالی شام میں ترک فوج تعینات کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکا اور ترک حکام نے شمالی شام کے علاقے منبج میں ترک فوج تعینات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترک وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکی حکام سے شمالی شام کے علاقے منبج میں 90 دن کے لئے ترک فوج تعینات کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ منبج میں موجود ''پی کے کے''  کے مسلح افراد کو علاقہ بدر کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ وہ شام میں کردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کو مزید وسعت دیں گے اور عفرین کے بعد دوسرے شامی شہروں میں بھی فوج داخل کی جائے گی۔

خیال رہے کہ منبج شام کا ترکی کے ساتھ سرحد کے قریب ایک اہم شہر ہے، جو کرد ملیشیا گروپوں کے کنٹرول میں ہے اور عفرین سے مشرق کی جانب واقع ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں