اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاک بحریہ کا کھلے سمندرمیں آپریشن، ایرانی کشتی کے 13 افراد کو بچا لیا

پاک بحریہ نے اورماڑہ سے 186 کلومیٹر دور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایرانی کشتی کے عملے کے 13 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۲۸
تاریخ اشاعت: 18:30 - June 21, 2018

پاک بحریہ کا کھلے سمندرمیں آپریشن، ایرانی کشتی کے 13 افراد کو بچا لیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کواطلاع ملی کہ اورماڑہ سے 186 کلومیٹر دور کھلے سمندر میں النعیمی نامی ایرانی کشتی کے سمندر میں ڈوبنے سے عملے کے 13 افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں جس کے بعد پاک بحریہ سی کنگ ہیلی کاپٹرنے کشتی کو امداد فراہم کی جو انجن میں خرابی کی وجہ سے کچھ دنوں سے سمندرمیں مشکلات کا شکار تھی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی کشتی پرعملے کے 13 افراد سوارتھے، کھانے پینے کی تمام اشیاء ختم ہوچکی تھیں، پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم اور اشیائے خورد و نوش ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی سے روانہ کیا گیا، کشتی کے عملے کو اشیائے خورد و نوش اور بیمار افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی اوربروقت امداد کی فراہمی پر ایرانی کشتی کے عملے نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں