اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صیہونی وزیراعطم کی اہلیہ مالی بدعنوانی میں ملوث فرد جرم عائد

اسرائیلی وزیراعطم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ پر سرکاری خزانے میں خورد برد پر فرم جرم عائد کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۳۵
تاریخ اشاعت: 7:24 - June 22, 2018

صیہونی وزیراعطم کی اہلیہ مالی بدعنوانی میں ملوث فرد جرم عائدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، قدس کی غاصب اور جابر صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف سرکاری خزانے میں خورد برد کیس کی سماعت ہوئی اور جج نے سرکاری خزانے میں خورد برد ثابت ہونے کے بعد ان پر فرد جرم عائد کیا جب کہ ان کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔

قرد جرم ایسے میں عائد کی گئی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بھی بدعنوانی کے الزامات ہیں اور پولیس ان سے متعدد بار تفتیش کرچکی ہےاور ان پر الزامات کی تحقیقات اب تک جاری ہیں جس کےباعث ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی تاہم فرد جرم عائد کرنے کی تلوار ان پر لٹک رہی ہے۔

واضح رہے اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں جعلسازی کے ذریعے ایک لاکھ ڈالر کے کھانے منگوائے تھے جس کی تحقیقات گزشتہ برس اگست میں شروع ہوئی تھیں اور اس دوران ان سے پولیس نے کئی گھنٹوں تک تفتیش بھی کی۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں